
کوئٹہ میں منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انتظامیہ نے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر 38 منی پیٹرول پمپس سیل کردیے جبکہ 15 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہنگا پیٹرول بیچنے پر متعدد افراد کو سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔



