
تہران: ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔
ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر تے ہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا ہے اور سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے بتایا کہ 10 نکاتی جواب میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہے۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ’عارضی جنگ بندی‘ کے بدلے آبنائے ہُرمُز کھولنے اور ڈیڈلائن قبول کرنے سے انکار کرتا ہے، امریکی حملوں پر ایران کا جواب خطے تک محدود نہيں رہے گا۔



