
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطا بق اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں اور ایک اسرائیلی فوجی نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی فوج میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا جب کہ 2025 میں 22 اسرائیلی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 78 فیصد اگلے محاذ پر لڑنے والے فوجی تھے۔



