انٹرنیشنلتازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق رائے کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے۔

میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، آبنائے ہرمز سےگزرنے والےجہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پڈاپسٹ میں ایک سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ایران سے متعلق اچھی پیشرفت ہوئی ہیں، امریکا اور اتحادیوں نے ایران پرحملے روکنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ ایران بھی آنبائے ہرمز کھولنے پر راضی ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ جنگ کے پرامن حل کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا ایران میں کچھ لوگوں نے جنگ بندی کو سراہا اور کچھ جھوٹ بول رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے مجھے اور امریکی مذاکراتی ٹیم کو ایران کیساتھ معاہدے کے لیے نیک نیتی سے کام کرنے کا کہا، ٹرمپ ایران پر پیشرفت کے لیے بے چین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker