
سعودی عرب نے مشرقی سیکٹر میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پاکستانی فوجی دستے کی آمد کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی فوجی دستہ دونوں “برادر ممالک” کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچا ہے۔
پاکستانی فوجی دستے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیارے بھی شامل ہیں۔



