انٹرنیشنل

شام میں پولیس گشت پر خودکش حملہ

شمالی شہر حلب میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

شامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں پولیس گشت کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker