انٹرنیشنل

نایاب مچھلی 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو کی مشہور ٹویوسو فش مارکیٹ میں منعقد ہ سالانہ نئے سال کے ٹیونا نیلامی میں ایک جاپانی سوشی ریستوران چین نے 243 کلوگرام وزنی ایک نیلے فِن ٹیونا پر ریکارڈ 510 ملین یِن(تقریبا 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر) کی بولی لگا کر بولی لگا کر خرید لیا اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا، یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے یہ قیمتی ٹیونا کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے خریدی، جنہیں جاپان میں ٹیونا کنگ بھی کہا جاتا ہے.

ان کے مطابق وہ اندازہ کر رہے تھے کہ قیمت شاید 300 سے 400 ملین ین کے درمیان رہے گی،مگر یہ رقم 500 ملین سے تجاوز کر گئی کیمورا نے اس موقع پر جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی ڈھائی ماہ پرانی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیشت کو بہتر بنانے کے عہد پر قائم ہیں، اسی طرح ان کا ادارہ سشیزانمائی بھی پوری لگن سے کام کرے گا، امید ہے یہ بولی سب کو خوشی دے گی. ان کا کہنا تھا یہ ٹیونا مچھلی بعد ازاں سوشی زانمائی کے مرکزی ریسٹورنٹ منتقل کی گئی، جہاں اسے کاٹ کر کمپنی کے مختلف ریسٹورنٹس میں تقسیم کر دیا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمورا نے واضح کیا کہ صارفین کو یہ ٹیونا ڈشز معمول کی قیمت پر ہی دستیاب ہوں گی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ اسی کمپنی کے پاس تھا، جب 2019 میں 333.6 ملین ین میں ٹیونا خریدی گئی تھی اس بار کی نیلامی نے نہ صرف نیا مالی ریکارڈ بنایا بلکہ جاپان کی فوڈ انڈسٹری اور معاشی امیدوں کو بھی نئی توجہ دلائی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker