انٹرنیشنل
امریکی فوج نے بحیرہ کیریبین میں ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

امریکی فوج نے وینزویلا پر دباؤ کی مہم کے تحت پابندیوں کی زد میں آنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا۔
جمعے کو جاری بیان میں امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے اولینا (Olina) نامی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
امریکی فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ ٹینکر کو کس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا یا مبینہ خلاف ورزیوں کی مزید تفصیلات کیا ہیں۔



