انٹرنیشنل
ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی ، ترکیہ

ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی، ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔
حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے 13 ویں روز بھی جاری رہے ، مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، ایرانی حکام نے تقریباً ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا ہے۔



