انٹرنیشنل

سابق فرانسیسی فٹبالر اور کوچ رولانڈ کوربس انتقال کر گئے

سابق فرانسیسی فٹبالر، کوچ اور معروف کمنٹیٹر رولانڈ کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رولانڈ کوربس کے ایمپلائیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مارسیلی میں پیدا ہونے والے رولانڈ کوربس نے اپنی پوری زندگی فٹبال کے لیے وقف کر دی اور فرانسیسی اسپورٹس میڈیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں شمار ہوتے رہے۔

بطور ڈیفنڈر انہوں نے اولمپک مارسیلی، اے سی اجاکسیو، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو سمیت متعدد کلبوں کی نمائندگی کی ، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوربس نے کوچنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker