انٹرنیشنل
ملائیشیا کے وزیراعظم سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اپنے ملک میں زیر علاج افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
گزشتہ دنوں گلبدین حکمت یار علاج کیلئے ملائیشیا پہنچے تھے اور آج ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کی۔
انہوں نے گلبدین حکمتیار کی اسپتال کی تصویر لگاتے ہوئے لکھاکہ مجھے اپنے دیرینہ دوست اور افغانستان کے سابق وزیرِاعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کا موقع ملا، جو اس وقت ملائیشیا میں علاج کروا رہے ہیں۔



