انٹرنیشنل

ایران: اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام گرفتار

ایران میں اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کےترجمان جواد امام کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پاسداران انقلاب نےگزشتہ روز جواد امام کوان کے گھرسےگرفتارکیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریفارم فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 سیاستدانوں کوگرفتارکیاگیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق گرفتار افراد پرایران میں مظاہروں کے دوران ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنےکی کوشش کا الزام ہے۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پرامریکا و اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کا بھی الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker