انٹرنیشنل

لندن: برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشتگرد قرار دیے جانے کیخلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا

لندن میں برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ میں رائل ائیر فورس طیاروں کو نقصان پہنچانے کے بعد فلسطین ایکشن کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

گروپ پر پابندی 5 جولائی2025 کو اس وقت کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے لگائی تھی۔ْ

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطین ایکشن کی ہدیٰ اموری نے حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

جس کے بعد برطانوی گروپ فلسطین ایکشن نے دہشت گرد قرار دیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس جیت لیا۔

3 سینیئر ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فلسطین ایکشن کی سرگرمیاں ایسی نہیں کہ اسے دہشت گرد قرار دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے مزید آرڈر تک فلسطین ایکشن پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔

پابندی کے بعد فلسطین ایکشن کی حمایت یا رکنیت لینے پر 14 برس اور فلسطین ایکشن کی ٹی شرٹ پہننے یا شناخت اپنانے پر بھی 6 ماہ قید ہوسکتی تھی۔

ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے کہاکہ فیصلےسےمایوسی ہوئی،حکومت فیصلےکے خلاف اپیل کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker