انٹرنیشنل

پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے: یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے، روسی صدرکو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے، ان کو روکنا اور انہیں یوکرین پرقبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہےکہ یوکرین کے علاقے اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker