انٹرنیشنل
ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز، بیلسٹک میزائل داغ دیے
ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کردیا گیا،جوابی کارروائی کو فتح خیبر کا نام دیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی جانب سےبیلسٹک میزائل داغ دیے گئے ہیں،اسرائیلی ایئرفورس میزائل کو گرانے کی کوشش کررہی ہے،ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے دفاعی نظام فعال کردیا ہے،نیویارک ٹائمز کے مطابق شمالی اسرائیل اور حیفہ شہرمیں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نےایران کےخلاف امریکا اسرائیل مشترکہ کارروائی کا اعلان کردیا ہے،کہا امریکا اوراسرائیل نے ایران سے لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا،ایران کو جوہری طاقت حاصل کرنے نہیں دیا جائے گا،یہ آپریشن ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دے گا۔



