انٹرنیشنل
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا افواہوں پر یقین نہ کریں، یواے ای کی عوام سے اپیل

ابوظبی : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے عوام سے افواہوں سے گریز اور مستند ذرائع پر انحصار کرنے کی اپیل کر دی۔
اماراتی سائبر سکیورٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔
حکام نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد ہی شیئر کرنا قومی فریضہ ہے۔
حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا افواہوں پر یقین نہ کریں۔



