انٹرنیشنل

ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں: وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہاکہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کاارادہ نہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران 47 برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہواہے، امریکی عوام جانتے ہیں کہ یہ ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا امریکی صدرسمجھتے ہیں کہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرزکےتحفظ کیلیے اقدامات کررہےہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران میں فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے ایران میں کردار سے متعلق صدرٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker