انٹرنیشنل
چیلنج ہے آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل نہیں جانے دیں گے۔
🔶 امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ (Chris Wright) نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔ دوسری جانب جہازوں کو تحفظ دینے کے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی پاسداران نے چیلنج کر دیا۔
🔶 ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔



