انٹرنیشنل

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی ویڈیوز چلانا شروع کر دیں

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھارتی میڈیا پھر جھوٹ پر اتر آیا ، جعلی اور پرانی وڈیوز چلانا شروع کردیں ۔

بھارتی میڈیا نے ایران اسرائیل اور امریکا کی جاری جنگ میں برج خلیفہ پر حملے کی جعلی خبر چلا دی ، بحرین کی ویڈیو کو دبئی کی ویڈیو بنا کر نشر کردیا۔

بھارتی میڈیا نے دبئی کے فلیٹ میں موجود خاتون پر حملے کا جھوٹ بھی پھیلایا۔

خلیجی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولتے ہوئے کہاکہ بعض بدنامِ زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں ، اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے ۔

عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ری پبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker