انٹرنیشنل

انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کے مطابق انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اخبار نے لکھا ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق ہیں ۔ تاہم ایران بحران پر انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرونِ ملک تنقید کا سامنا ہے۔

انڈونیشی صدر پرابوو سوبیانتو کو ایران بحران پر اپنائی گئی پالیسیوں پر اندرونِ ملک تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تنقید کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر تاخیر سے تعزیت کی ہے ۔ ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا امن بورڈ سے نکل جائے گا
اس دباؤ کے بعد انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا امن بورڈ سے نکل جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدرپرابوو سوبیانتو نے یہ بات 160 سے زائد علما سے ملاقات میں کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker