انٹرنیشنل

اماراتی صدرکا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلابیان سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آگیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے اسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر اماراتی ٹی وی سے گفتگو میں محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں کے رہائشی جو کہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں، ان کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔

اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker