امریکہ ایران میں اپنی فتح کا اعلان کرے اور وہاں سے نکل جائے، مشیر کا ٹرمپ کو مشورہ

امریکہ ایران میں اپنی فتح کا اعلان کرے اور وہاں سے نکل جائے، مشیر کا ٹرمپ کو مشورہ
🔶 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی مشیر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دے کر جنگ ختم کرے اور وہاں سے نکل جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ٹیک اور اے آئی مشیر ڈیوڈ سیکس نے ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکہ کو فتح کا اعلان کر کے ایران سے نکل جانا چاہیے۔
🔶 ڈیوڈ سیکس کا کہنا تھا کہ جنگ کو مزید بڑھانا تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے اور امریکہ کو ایک طویل جنگ میں پھنسا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران جنگ کو لے کر وائٹ ہاؤس میں اختلافات پائے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے اندر اس جنگ کے بارے میں دو مختلف آراء موجود ہیں۔ کچھ حکام چاہتے ہیں کہ فوجی کارروائی جاری رکھی جائے، تاکہ ایران کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہو جائے۔
🔶 جبکہ کچھ مشیر کہتے ہیں کہ امریکہ اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، اس لیے اب جنگ ختم کر دینی چاہیے۔ تاہم ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اس جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب انہیں مناسب لگے گا۔



