انٹرنیشنل

ایران جنگ پر اختلاف، امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

واشنگٹن: امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ضمیر کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیل اور اس کی بااثر امریکی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں جو کینٹ نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے امریکا کو اس تنازع میں شامل کرنے میں کردار ادا کیا اور اس مقصد کے لیے ایک مس انفارمیشن کی مہم چلائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker