انٹرنیشنل

طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطےکی جانب بڑھ رہا ہے، تیز بارش، شدید آندھی اورگرد آلود ہواؤں کا خدشہ

ریاض: ماہرین موسمیات کے مطابق طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطےکی جانب بڑھ رہا ہے۔

ماہرین نے انتباہ کیا ہےکہ موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، آج اور جمعرات کو تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے حد نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں کے دوران نماز گھروں میں ادا کریں۔ یہ اقدام خراب موسمی حالات اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے بچایا جا سکے۔

اماراتی محکمہ اوقاف نے مساجد کے آئمہ کرام کو بھی ہدایت دی ہےکہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں اذان کے فوراً بعد لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کریں کہ وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker