انٹرنیشنل

امریکہ اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، ایرانی فوج نے ٹرمپ کا مذاکرات کا دعویٰ مسترد کردیا

ایران کی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے کا دعویٰ مسترد کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب لیفٹیننٹ کرنل اابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں؟ ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں، ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی پرانا نظام واپس آئے گا، خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا خیال ختم ہونا چاہیئے، ایران کا مؤقف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گا، ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے، ایسا نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوگا، امریکہ جس سٹریٹجک طاقت کا دعویٰ کرتا تھا وہ اب اسٹریٹجک ناکامی میں بدل چکی ہے اور ٹرمپ کے کھوکھلے وعدوں کا دور ختم ہوگیا، خطے میں استحکام ہماری افواج کی ضمانت پرہے، امریکہ کو یہ بات سمجھناہوگی، جب تک امریکہ اس بات کا ادراک نہیں کرلیتا توانائی قیمتیں پرانی سطح پرنہیں آئیں گی۔

یاد رہے کہ ایرانی فوج کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے لیے ممکنہ مذاکرات کے دعوے کیے جا رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے، ایران میں نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اس نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لئے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے، پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لئے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker