انٹرنیشنل

خلا سے سمندری تہہ کیسی نظر آتی ہے؟ ناسا نے تصویری جواب جاری کردیا

ایسا اکثر کہا جاتا ہے کہ سائنسدان زمین کے سمندروں کی تہہ کے مقابلے میں چاند کی سطح کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں۔

ویسے تو چاند کے تمام حصوں کے تفصیلی نقشے اور تصاویر برسوں سے دستیاب ہے مگر سمندری تہہ کا بیشتر حصہ اب بھی انسانوں کے لیے راز ہے۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد اس حوالے سے نمایاں پیشرفت ہونے والی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سمندری تہہ کا ایک نیا نقشہ جاری کیا ہے جس کے لیے خلا سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا۔

اس منصوبے کا مقصد رواں دہائی کے اختتام تک تمام سمندری تہہ کا تفصیلی نقشہ تیار کرنا ہے۔

یہ نیا نقشہ سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی سیٹلائیٹ کی مدد سے تیار کیا گیا۔

خلا سے سمندری تہہ کیسی نظر آتی ہے؟ ناسا نے تصویری جواب جاری کردیا

یہ ناسا اور فرانس کے خلائی ادارے سی این ای ایس کا مشترکہ مشن ہے جسے دسمبر 2022 میں لانچ کیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائیٹ زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے ہر 21 دن میں 90 فیصد سیارے کو اسکین کرلیتا ہے۔

یہ سیٹلائیٹ دنیا بھر میں سمندروں، جھیلوں اور دریاؤں کی اونچائی کی جانچ پڑتال بھی کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker