انٹرنیشنل

حزب اللہ کے حملوں سے تباہی کے بعد شمالی اسرائیل کے نمائندوں کی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید، میئر رو پڑا

لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملوں کے بعد شمالی اسرائیل علاقوں کے نمائندے نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسل سربراہان نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔

حزب اللہ کےہاتھوں تباہی کا ذکرکرتےشمالی اسرائیلی شہرمارگالیوت کا میئر زار و قطار روپڑا اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہماری سکیورٹی لبنان کے ہاتھ میں دیدی ہے، ہم لڑرہے ہیں مگر ریاست ہمارے ساتھ نہیں کھڑی۔

اس کے علاوہ کیرت شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایسا رہا تو مزید لوگ چھوڑ جائی گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker