انٹرنیشنل

یو اے ای میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش، عوام کو غیر ضروری سفر نا کرنے کی ہدایت

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، شارجہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

دبئی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہےکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صبح تک غیر مستحکم رہے گا اور عوام انتہائی محتاط رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker