انٹرنیشنل

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔

افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker