انٹرنیشنل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ : آسٹریلیا کی حکومت کا عوام کے لئےاہم اقدام

آسٹریلیا کی حکومت نے عوام کے گھریلو اخراجات میں کمی کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نمایاں حد تک کم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں‌ حکومت نے عوام کے گھریلو اخراجات کم رکھنے کے لیے ٹیکس میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بدھ سے شروع ہوگی اور اگلے چار ماہ تک لاگو رہے گی، جون کے آخر تک ایندھن پر لگنے والا ٹیکس نصف کردیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت یہ ایکسائز ڈیوٹی پٹرول سٹیشنز پر ایندھن کی فروخت پر عائد کرتی ہے، اس ٹیکس کو پیٹرول کے لیے 26 اعشاریہ 3 سینٹ فی لٹر کم کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی دو ریاستیں وِکٹوریا اور تسمانیہ عارضی طور پر عوام کو سفر سے گریز کرنے اور ڈرائیونگ میں کمی لانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو ایندھن کی زیادہ قیمتوں کا بوجھ کم محسوس ہو۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ ہم تین ماہ کے لیے فیول ٹیکس آدھا کر رہے ہیں تاکہ آپ کو فیول ٹینک بھرتے وقت کم رقم خرچ کرنا پڑے، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ نے ملک میں قیمتوں کو بڑھا دیا ہے اور ہم جانتے ہیں آسٹریلوی عوام دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔ ادھر مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث سٹاک مارکیٹس میں پیر کی صبح کاروبار کے آغاز پر نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں آسٹریلیا کا اے ایس ایکس 200 انڈیکس بھی 1.4 فیصد نیچے آیا، جاپان کے نکیئی 225 انڈیکس میں 4.5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ ہوئی، جنوبی کوریا کی کوسپی مارکیٹ بھی 4.3 فیصد گرگئی، دونوں ملکوں کی معیشتوں کے مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی توانائی پر بھاری انحصار کے باعث تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سٹاک مارکیٹس پر اثرانداز ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker