انٹرنیشنل

جنگ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے، سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق تازہ صورتحال پر بات کی۔

فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ جنگ ایران کے جوہری مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے اور اس کے لیے سفارتکاری ہی واحد راستہ ہے۔

میکرون کا کہنا تھا اگر سفارتی اور تکنیکی مذاکرات کے لیے کوئی واضح فریم ورک نہ ہوا تو صورتحال چند مہینوں یا چند سالوں میں دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے مجوزہ فوجی کارروائی کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائی میں غیر معمولی وقت لگے گا اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والوں کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ساحلی خطرات، بیلسٹک میزائلوں اور دیگر متعدد خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ ان کے پاس خاطر خواہ وسائل موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker