انٹرنیشنل

مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 12 فیصد اضافے سے 112 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔اس کے علاوہ برینٹ خام تیل 8 فیصد بڑھ کر 109 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1612 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی آئی جبکہ شنگھائی انڈیکس ایک فیصد گرا۔

اس کے برعکس جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.26 فیصد اور کورین کاسپی میں ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker