انٹرنیشنل

امریکی وزیر جنگ پر درجن سے زائد خواتین اور سیاہ فام سینیئر فوجی افسران کی ترقیاں روکنے کا الزام

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ پر درجن سے زائد خواتین اور سیاہ فام سینئر فوجی افسران کی ترقیاں روکنے کا الزام لگ گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ خدشہ ہے کہ امریکی وزیر جنگ نے کچھ فوجی افسران کو نسلی ،صنفی یا بائیڈن انتظامیہ سے وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا اور جنرل یا ایڈمرل کے عہدے پر ان کی ترقیاں روکیں یا تاخیر کی۔

ایک امریکی عہدیداروں کے مطابق برطرف چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی نے نکالے جانے سے پہلے پیٹ ہیگسیتھ سے ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ خواتین اور سیاہ فام فوجی افسران کی ترقیاں روکنے پر بات کی جا سکے لیکن وزیر جنگ نے ان سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق فوج کی ایسی کوئی بھی شاخ نہیں جوپیٹ ہیگسیتھ کی مداخلت سے محفوظ رہی ہو۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے خبر کی اشاعت کے بعد اسے فیک نیوز قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر گمنام ذرائع اور فیک نیوزپر مشتمل ہے ، جو یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker