انٹرنیشنل

ایران نے امریکی تجاویز پر بظاہر جنگ بندی کو مستردکردیا ہے: ایران

ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کا ردعمل ظاہر کرتا ہےکہ ایران نے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اس بات پر زور دے رہا ہےکہ جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ردعمل میں 10 نکات بھی شامل ہیں۔ ایران کے 10 نکات میں خطے میں تنازعات کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہے۔

ایران کے 10 نکات میں عالمی پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی اسرائیلی حملوں کے نقصانات کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker