انٹرنیشنل
ہماری تجاویز بہت اہم ہیں، جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے اگر ایران وہ کرے جو اسےکرنا چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران کے لیے منگل کی ڈیڈلائن حتمی ہے، جنگ فوری ختم ہوسکتی ہے اگر ایران وہ کرے جو اسے کرنا چاہیے، ہماری دی گئی تجاویز بہت اہم ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ہمارا آپریشن رجیم چینج کا تھا، امریکا اب جن لوگوں سے بات کر رہا ہے وہ سخت گیر نہیں بلکہ دانشمند ہیں، ایران جنگ کا مقصد یہ ہےکہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے،ضرورت پڑی تو ایران کے تیل پر قبضہ کریں گے، ایران کے پاس کچھ میزائل اور ڈرون باقی رہ گئے ہیں۔



