انٹرنیشنل
سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا

روس اور چین نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
قرار داد کے حق میں11 ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کردیا۔دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوئی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔



