انٹرنیشنل

اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ، عرب ٹی وی کا صحافی شہید

اسرائیل کے غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں صحافی شہید ہوگیا۔

اسرائیل نےڈرون حملے سے عرب ٹی وی الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ(Mohammed Wishah) کو شہید کردیا، یہ ڈرون حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر کیا گیا جس سے گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔

اپنے بیان میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے کہا کہ وہ الجزیرہ مبشر کے نمائندے محمد وشاہ کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ایک نئی اور صریح خلاف ورزی ہے اور یہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی مسلسل منظم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker