ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کےگزرنےکا امریکی فوج کا دعویٰ مسترد کردیا

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے کا امریکی فوج کا دعویٰ مسترد کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈر کا امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کے آمد و رفت کا اختیار صرف ایران کی مسلح افواج کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا مشن شروع کر دیا، امریکی بحریہ کے 2 گائیڈڈ میزائل بردار بحری جنگی جہازوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ دونوں بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں آپریشنز انجام دیے۔
سینٹکام کے مطابق آنے والے دنوں میں اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی اس آپریشن میں شامل ہوں گے، آزادانہ تجارت کے فروغ کے لیے اس محفوظ راستے کو جلد میری ٹائم صنعت سے شیئر کریں گے۔



