انٹرنیشنل

نیتن یاہو موجودہ دور کا ہٹلر ہے، ہٹ دھرمی جاری رہی تو اسرائیل میں گھس کر اس کو اوقات یاد دلا دیںگے، ترک صدر طیب اردوان

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے کر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی اور کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہوتے رہے تو اسرائیل کو اس کی اوقات یاد دلادیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا نفاذ قانون کو نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل دیتا ہے۔ ترک صدر نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے، ہم اسرائیل میں ایسے ہی گھ±س سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker