برطانیہ اور آسٹریلیا نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ڈیل نہ ہونا مایوس کن قرار دے دیا

برطانیہ اور آسٹریلیا نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں ڈیل نہ ہونا مایوس کن قرار دے دیا۔
برطانوی وزیر صحت Wes Streeting نے برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوشش روک دی جائے۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ Penny Wong نے امریکا اور ایران پر مذاکرات میں واپس آنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ بحران کا جلد حل دیکھنا چاہتے ہیں۔
یورپی یونین نے مشرقِ وسطیٰ جنگ کے حل کے لیے سفارت کاری کی شدید ضرورت پر زور دیا۔
یورپی یونین خارجہ امور کے ترجمان نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے حل کے لیے سفارت کاری انتہائی ضروری ہے۔
اس کے علاوہ عمان نے امریکا، ایران کے درمیان مزید مذاکرات اور جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جنگ بندی میں توسیع اور بات چیت جاری رکھی جائے،مذاکرات میں کامیابی کے لیے ہر کسی کو تکلیف دہ رعایتیں دینے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، یہ رعایتیں جنگ میں ناکامی اور مشکلات کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔



