انٹرنیشنل
صدر ٹرمپ کی مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو پر سخت تنقید، کمزور اور خطرناک قرار دیدیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دیدیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں پوپ لیو کا بڑا مداح نہیں ہوں، جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں، جنگ بندی برقرار ہے، ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، جس کے بعد ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا۔
ان کا کہنا تھا ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا، ہم نے ایران کی فوج تباہ کردی اور نیوی سمندر میں ڈبو دی، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے تباہ کر دیے، ایرانی اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے۔



