پاکستان

قومی ائیرلائن کا لاہور سے لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنےکا اعلان

کراچی: قومی ائیرلائن نے لاہور سے لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757 ، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی، لاہور سے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، لندن قومی ائیرلائن کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، پروازوں کی شروعات سے برطانیہ کیلئے قومی ائیرلائن کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہوجائےگی۔

ترجمان کے مطابق پابندی سے قبل قومی ائیرلائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا۔

ترجمان کے مطابق قومی ائیرلائن پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار تین پروازوں کا اعلان کرچکی ہے، اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker