پاکستان

پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ حالات بہتر ہونے تک پاکستانی شہری ایران کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط، چوکس اور غیرضروری نقل و حرکت کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں رہیں۔تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور زاہدان و مشہد میں قونصل خانوں کے ہنگامی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، کئی شہروں میں سرکاری عمارتوں، دکانوں اور مساجد کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker