پاکستان

بہاولپور: 16 سالہ لڑکی کی لاش کیساتھ بے حرمتی کرنیوالا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا

بہاولپور کے علاقے خیرپور ٹامیوالی میں 16 سالہ لڑکی کی لاش کے ساتھ مبینہ طور پر بے حرمتی کرنے والا مبینہ ملزم مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کالا جادو کرتا تھا، جو مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی شام 16 سالہ لڑکی کی تدفین کی گئی تھی تاہم پیر کی صبح قبر سے لاش غائب تھی۔

لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد قریبی کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں سے بھی تفتیش کی جبکہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے قتل کیا گیا اس کی بھی تحقیقات کی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker