
فلائٹ شیڈول کے مطابق دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ کی 36 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی، کراچی سے استنبول اور مسقط کی پروازیں 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 2 گھنٹے فضا میں چکر لگانے والی جدہ کی پرواز ایس وی 700 کی کراچی میں لینڈنگ ہوئی جب کہ مسقط لینڈ کرائی گئی دوحہ، جدہ سے کراچی کی 2 پروازوں کی بھی روانگی ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی اسلام آباد کی 5 پروازوں میں ایک سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے،کراچی لاہور کی 6 پروازوں کی آمد روانگی میں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جب کہ کراچی سے جدہ اور لاہور کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔



