پاکستان
محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا: رانا ثنا اللہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے اسپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری تیار کرکے اسپیکر آفس کو بھیج دی۔
اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کے نام کا اعلان متوقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز امیدوار کے کاغذات کی اسکروٹنی کی تھی، محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے واحد امیدوار ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعے کو ہو جائے گا۔



