پاکستان

کراچی: سائٹ ایریا میں فائرنگ کا تبادلہ، پولیس اہلکار شہید، ایک ملزم بھی مارا گیا

کراچی: سائٹ ایریا میں ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق سائٹ ایریا باوانی چوکی پر پولیس اہلکاروں نے گشت کے دوران مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

امجد شیخ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار واجد شہید ہوگیا جب کہ ایک ملزم بھی مارا گیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق شہید اہلکار واجد سائٹ اے تھانے میں تعینات تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق مانسہرہ سے تھا اور وہ شادی شدہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker