پاکستانتازہ ترین

اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی

پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔

سینئر اداکار نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مجھ سے واقف ہیں، میں 21 دن سے بستر پر موجود ہوں، میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔

گاڑی کی ٹکر لگنے پر مشتعل افراد کا اداکار راشد محمود پر حملہ، شناختی کارڈ چھین لیا

اداکار نے اپنی صحت سے تعلق مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے اور علاج کے بعد اب میں تھوڑا چلنے کے قابل ہوگیا ہوں، درد تو ہے لیکن اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ میری صحت کیلئے دعا کریں تاکہ میں کام کرکے گھر چلا سکوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker