پاکستان

سانحہ گل پلازہ: ایک دکان سے مزید 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہو گئی

کراچی: سانحہ گل پلازہ کے بعد متاثرہ مقامات سے ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایک ہی دکان سے 30 لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 سے زائد ہو گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کی جانب سے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے برآمد ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اور ترجیحی بنیادوں پر لاشوں کو نکالا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد کئی افراد نے خود کو بچانے کے لیے دکان کے اندر بند کر لیا تھا۔ متاثرہ افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی مقام کی موصول ہوئی تھی۔ جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ افراد وہاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازے کی عمارت مسمار کرنے کا فیصلہ

ریسکیو ادارے، پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker