پاکستان

لاہور میں چوری کی انوکھی واردات

لاہور میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی جہاں نامعلوم چور ڈیفنس میں گھر سے 1 لاکھ 43 ہزار مالیت کی جوتے چوری کرکے فرار ہوگئے ، نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 68 ہزار مالیت کے دومردانہ جوتوں کے جوڑے چوری کیے ۔نامعلوم چور 50 ہزار روپے مالیت کا لیڈیز جوتا بھی لیکر گیا۔

ملزم نے 20 ہزار روپے مالیت کے بچوں کے شوز ، 5 ہزار کے ملازمین کے سلیپر بھی چوری کیے۔واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ڈیڑھ منٹ میں جوتے چوری کر کے فرار ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، ملزم جلد گرفتار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker